واشنگٹن، 15 دسمبر (رائٹر) امريکہ نے ترکى ميں ميڈيا کے دفاتر پر چھاپے کے تناظر ميں ترکى سے جمہورى اقدار کے تحفظ اور ميڈيا کى آزادى کو برقرار رکھنے کے لئے کہا ہے۔
امريکى وزارت خارجہ کى ترجمان جين
پسکى نے يہاں ايک بيان ميں کہاکہ ترکى ميں ميڈيا دفاتر پر چھاے اور ميڈيا سے وابستہ افراد کو حراست ميں لينے کى اطلاعات موصول ہوئى ہيں۔ ترکى پوليس کى اس کارروائى سے وہاں کى حکومت کے سامنے دشوارى پيدا ہوسکتى ہے۔